Brailvi Books

قسط26: بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
24 - 36
جواب : سَعی میں بھی ہر ایک اِحرام  والا نہیں ہوتا مثلاًطوافُ الزِّیارۃ کے بعد اگر کوئی سَعی کرتا ہے وہ اس وقت اِحرام میں نہیں ہوتا ۔ (1) بہرحال یہ کہ  مکہ شریف زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں کسی کو عِطر نہیں لگانا چاہیے ۔  اسلامی بہنیں بھی مکہ شریف میں خوشبو لگاتی ہوں گی اور انہیں پتا بھی نہیں چلتا ہو گا کہ کونسی اسلامی بہن اِحرام میں ہے  اور کونسی نہیں کیونکہ ان کا حالتِ اِحرام میں بھی حَسبِ معمول لباس ہوتا ہے  ۔ فی زمانہ معلومات کی بہت  کمی ہے اگر مَدَنی چینل گھر گھر میں عام ہو جائے  تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بہت سی نیکیوں کا ذَخیرہ اور گناہوں سے بچنے کا سامان  ہوتا رہے گا ۔      
مَزار شریف پر حاضِری کی نیت 
سُوال : مزار شریف پر حاضِری دیتے ہوئے کیا نیت کی جائے ؟(SMS کے ذَریعے سُوال)  
جواب : اگر وہ کسی وَلِیُّ اللہ  کا مَزار ہے تو اِس طرح کی نیتیں کی جا سکتی ہیں کہ میں ان سے فیض اور بَرکت حاصِل کروں گا ، انہیں اِیصالِ ثواب  کا تحفہ پیش کروں گا، ان کی قبر کو دیکھ کر اپنی موت  یاد کروں گا، انہیں سَلام عرض کروں گا اور ان کے وسیلے سے دُعا مانگوں گا ۔      
کیا شادی کا کھانا ویٹر کھاسکتے ہیں؟
سُوال : کیا شادى کا کھانا ویٹر کھا سکتے ہیں؟ (شادی ہال کے ایک مُلازم کا سُوال) 



________________________________
1 -    27 واجباتِ حج اور تفصیلی اَحکام، ص ۶۲ ما خوذاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی