بے رنگ عِطر اِستعمال کرتا ہے ۔ جب عِطر اِستعمال کرتے ہوئے اپنے لیے اتنی اِحتیاطیں بَرتی جاتی ہیں تو پھر عوام کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟ اِسی طرح میں نے کسی کو اپنے اوپر عِطر کی پوری شیشی چِھڑکتے نہیں دیکھا تو پھر دوسروں پر کیوں چِھڑکی جاتی ہے ۔
دَورانِ طواف وسعی خوشبو لگانا کیسا؟
سُوال : کچھ لوگوں میں عِطر کی شیشی ہاتھ میں پکڑ کر عطر لگانے کا بڑا جَذبہ ہوتا ہے ، اِس سلسلے میں میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا کہ ایک بار میں مکۂ پاک زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً مىں سَعى کر رہا تھا تو دَورانِ سَعی میں نے ایک بابا جی کو دیکھا کہ جن کے ہاتھ میں عِطر کی شیشی تھی اور وہ اس شیشی کو ہاتھ میں پکڑ کر ہر آنے جانے والے کو عِطر لگا رہے تھے ، جب مىرى باری آئی تو میں نے بھی غىر شُعورى طور پر اپنا ہاتھ آگے کر دیا مگر پھر مجھے اچانک ىاد آىا کہ میں حالتِ اِحرام مىں ہوں تو میں نے اپنا ہاتھ پىچھے کر لیا اور اس بڑی عمر کے بزرگ سے کہا : آپ یہ کىا کر رہے ہىں ؟ىہ جتنے عمرہ کرنے والے سَعی کر رہے ہىں سب اِحرام مىں ہىں اور آپ سب کو خوشبو لگا رہے ہىں! آپ کے عِطر لگانے سے نہ جانے کتنوں پر دَم واجب ہو جائے گا اور نہ جانے کتنوں پر جُرمانہ واجِب ہو جائے گا تو یُوں عوام کو یہ بھی پتا نہیں ہوتا کہ کب اور کہاں عِطر لگانا ہے ؟اِس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجیے ۔ (رُکنِ شُوریٰ کا سُوال )