میاں بیوی ایک دوسرے کا جُوٹھا کھا پی سکتے ہیں؟
سُوال : کیا بىوى شوہر کی جُوٹھی چائے پى سکتى ہے ؟
جواب : دونوں اىک دوسرے کا جُوٹھا پى سکتے ہىں ۔
لڑکیوں کا بال کھول کر باہر جانا کیسا؟
سُوال : کیا لڑکىوں کو بال کھول کر باہر جانا جائز ہے ؟
جواب : عورت کے بال بھى عورت (یعنی چھپانے کی چیز) ہیں ۔ (1) جب عورت بالغہ ہو گئى تو اب اسے غىر مَردوں سے اپنے با ل چھپانا فرض ہے اور اس کے بال بھى پَردے کے حکم مىں شامل ہیں اگر وہ انہیں غىر مَردو ں کے سامنے ظاہر کرے گى تو گناہ گار ہو گى ۔ (2)
کیا اسلامی بہنیں مَدَنی بیگ اِستعمال کر سکتی ہیں؟
سُوال : جو مَدَنی بیگ اسلامى بھائى اِستعمال کرتے ہیں کیا اسلامی بہنیں وہ مَدَنی بیگ اِستعمال کر سکتی ہیں ؟
جواب : ہم نے مَدَنی بیگ اسلامی بھائیوں کے لیے بطورِ مشورہ جاری کیے تھے ، اسلامی بہنیں بھی رکھ سکتی ہیں کیونکہ یہ مَدَنی بیگ نہ تو مَردوں کے لیے مَخصُوص ہے اور نہ ہی اس میں مَردوں سے مُشابَہت ہے ۔ مُشابَہت تب پائی جاتی ہے کہ جب
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۲۹۸ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور
2 - بہارِ شریعت، ۱ / ۶۲۶، حصہ : ۳ ماخوذاً