اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۷ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، اللہ پاک تم پر رَحمت بھیجے گا ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
سُوال : بچے ضِد نہ کرىں اِس کا کوئى وَظیفہ اِرشاد فرما دىجیے ۔ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب : بچے اگر ضِد، شرارتیں ، چھیڑ خانیاں اور مىٹھى مىٹھی باتىں نہ کریں اور نہ بڑوں سے اُلجھیں اور نہ ہی بات بات پر رُوٹھیں تو پھر اُن کے بچے ہونے کا لُطف نہىں آئے گا ۔ بچہ اگر مونگا مونگا (یعنی خاموش خاموش) ہو کر گھر کے کسی کونے میں بیٹھا
________________________________
1 - یہ رِسالہ۲۹رَبیع الآخر ۱۴۴۰ھ بمطابق 5جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - الکامل لابن عدی ، عبد الرحمٰن بن القطامی، ۵ / ۵۰۵ دار الکتب العلمیة بیروت