Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
8 - 39
 نہیں ہے ۔ آج کل مٹھائیوں میں مِلاوٹیں ہوتی ہیں اور ان کی تیاری میں گلی سڑی چیزیں اور باسی دودھ اِستعمال ہوتا ہے جس کے باعِث بسااوقات مٹھائیوں میں زہر پیدا ہو جاتا ہے ۔  کھویا اس میں نُمایاں ہے کہ غالباً سب سے زیادہ فوڈ پوائزن کھوئے سے ہوتا ہے ۔  مجھے مٹھائی نہ بھیجی جائے اور اگر کوئی بھیج دے تو پھر مجھے کھانے میں اِحتیاط سے کام لینا چاہیے ۔  
چائے کے  ذَریعے ساز ش 
مىرے آقا زادے ، سرکار اعلىٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے شہزادے حضور مفتیٔ اعظم ہند مولانا مصطفے ٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  کی ہند کے شہر  ”کوٹہ“میں دعوت تھى، ظاہر ہے دعوت اپنے ہی لوگ کرتے ہیں لیکن وہاں کہیں سے کوئی چائے آئی جس میں کچھ ملایا گیا تھا، جسے سرکار مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے نوش فرمایا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا حافظہ متأثر ہو گیا اور آپ بھولنے لگے ، یہاں تک کہ اگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کسی سے گفتگو فرماتے تو اُسے  جاننے کے باوجود اس سے پوچھتے کہ آپ کا نام کیا ہے ؟یہ  واقعہ مجھے مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے ایک مُرید نے بتایا  جو خود اس دعوت میں شریک تھے ۔  
دِینی اور دُنیوی مشہور شخصیات کو محتاط رہنا چاہیے 
دِینی اور دُنیوی مشہور شخصیات کو خطرات لاحق  ہوتے ہىں لہٰذا ان کے لیے