Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
5 - 39
ہے ۔ یاد رَکھیے ! گدھی کا دودھ اور شراب دونوں چیزیں حرام ہىں ۔ (1)  کھانسی  چاہے کالى ہو یا سفىد انہیں اِستعمال نہیں کر سکتے ۔  
خالہ اور بھانجی کا بیک وقت ایک آدمی سے نکاح کرنا کیسا؟
سُوال:خالہ اور بھانجى اىک آدمى کے ساتھ بیک وقت  نکاح کر سکتى ہىں ؟ 
جواب:خالہ اور بھانجى اىک آدمى کے ساتھ بیک وقت  نکاح نہیں  کر سکتیں  ۔ اِسی طرح پھوپھی اور بھتیجی بھی ایک ساتھ نکاح میں نہیں رکھی جا  سکتیں  ۔  (2) 
جلیبی والا تیل تین سے چار بار اِستعمال کرنا کیسا؟ 
سُوال : بعض دُکاندار جلیبی  والا تىل بار بار اِستعمال کرتے ہىں حالانکہ یہ تىن سے چار مرتبہ اِستعمال ہو جائے تو اِنسانى صحت کے لىے نُقصان دہ ہوتا ہے تو ان کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب:ڈاکٹروں  کى تحقىق ىہ ہے کہ اىک بار جس تىل مىں کوئى چىز مثلاً  کباب سموسے اور پکوڑے وغیرہ تَل لیے  گئے تو وہ  تیل اب  کام کا نہ رہا اور نُقصان دہ ہو گیا جبکہ



________________________________
1 -     گدھی کا دودھ(پینا)حرام ہے اور حرام شے سے علاج بھی حرام ہے ۔  (حاشیة  الشلبی علٰی  تبیین  الحقائق، کتاب الکراھية، فصل  فی  البیع ، ۷ / ۷۳  دار الکتب  العلمیة  بیروت)اور شراب کے بارے میں اللہ پاک نے اِرشاد فرمایایَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِؕ-قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ٘-وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَاؕ       (پ۲، البقرة:۲۱۹)ترجمۂ کنز الایمان:تم سے شراب اور جوئے  کا حکم پوچھتے ہیں، تم فرما دو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دُنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے ۔  
2 -     بہارشریعت، ۲ / ۲۷، حصہ:۷مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی