پُرانے Spare Parts کو نیا کہہ کر بیچنا کیسا؟
سُوال:آجکل مارکىٹ مىں کسى بھى قسم کے دھوکے سے گرىز نہىں کىا جاتا ىہاں تک کہ پُرانے Spare Parts(یعنی پُرزوں)کو نىا اور لوکل کو Genuine Parts (یعنی اصل پُرزے )کہہ کر بىچ دىا جاتا ہے ، ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب :اگر پُرانے Spare Parts کو نیا، گھٹیا کو اعلیٰ اور دوسرے ملک کے Spare Parts کو اس ملک کا کہہ کر بیچا کہ جس مُلک کا مشہور ہوتا ہے تو یہ سب دھوکا اور جھوٹ ہے اور ایسا کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ البتہ اگر بىچنے والے نے خریدنے والے پر یہ بات واضح کر دی ہو کہ میرے پاس نیا نہیں پُرانا Spare Parts ہے جسے لوگ نیا کر کے بیچتے ہیں اوریوں گاہک کو Spare Parts کی Condition(یعنی حالت) بتا دی تو اب خرید و فروخت میں کوئی گناہ نہیں ہے ۔
علاج کے لیے گدھی کا دُودھ یا شراب پینا کیسا؟
سُوال:کسى کو کالى کھانسى ہو تو کہا جاتا ہے کہ اسے گدھى کا دودھ ىا شراب پلائی جائے تو اس کى کھانسى دُور ہو جائے گی، اس حوالے سے شرعى راہ نمائی فرما دىجیے ۔
جواب:یہ بات تو مشہور ہے کہ کالی کھانسی والے کو گدھی کا دودھ پلایا جائے تو اس کى کھانسى دُور ہو جاتی ہے مگر شراب کے بارے میں ابھی میں نے سُوال میں سُنا