Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
39 - 39
	 بَدبو کے ساتھ آ گىا تو گناہ گار بھی ہو گا ۔  ویسے بھی نَسوار بُرى اور  نُقصان دہ چیز ہے لہٰذا اس سے بلکہ تمام بَدبو دار چىزوں کے اِستعمال سے بچنا چاہیے ۔  
نماز نہ پڑھنے والا کیا نماز کی دعوت دے سکتا ہے ؟
سُوال:خود نماز نہ پڑھنا اور دوسروں کو نماز کا کہنا کىسا ؟
جواب:بے نمازی کا کسی کو نماز کی دعوت دینا جائز ہے ۔  
کیا اللہ پاک بندوں کی توبہ کا اِنتظار کرتا ہے ؟
سُوال:کیا اللہ پاک اپنے بندوں کى توبہ کا اِنتظار کرتا ہے ؟
جواب:(اس موقع پر امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب  بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا:)لفظ اِنتظار تو ىاد نہىں کہ کہىں حدىثِ پاک مىں اِس طرح کے اَلفاظ آئے ہوں البتہ اللہ پاک اپنے بندے کى توبہ سے خوش ہوتا ہے ۔ (امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا:)اللہ پاک بندے کو مہلت عطا فرماتا ہے ۔ 
سردی میں پائپ کے اندر پانی جمنے کا حَل
سُوال:ٹھنڈ کى وجہ سے پائپ مىں پانى جَم جاتا ہے ، اِس مشکل سے بچنے کے لىے نل تھوڑا سا کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ پانى گرتا رہے اور جمے نہىں، ایسا کرنا کیسا؟ 
جواب:اگر پانی گِرانے کے عِلاوہ کوئى اور حَل ہو سکتا ہو تو وہ کیا جائے ۔  (رُکنِ  شُوریٰ نے بذریعہ  میسج فرمایا:)جہاں سردى  مىں پانى جمتا ہے تو وہاں معمولی سا نل  کھلا رکھنا پڑتا ہے لیکن پانى کے ضائع ہونے سے بچنے کے لىے نل کے نىچے بڑا برتن رکھا جا سکتا ہے ۔