ایک عمدہ شے ہے اس کی بَرکت سے دُعائیں قبول ہونے کی کئی حِکایات بھی موجود ہیں ۔ یہ بَرکات تو نقشِ نعلینِ پاک کے ہیں ، جو اصل نعلین شریف ہیں ان کی بَرکتوں کے تو کیا کہنے !نقشِ نعلین شریف کو جیب میں بھی رکھا جاتا ہے اور بہت سے خوش نصیب اسے اپنے سرپر لگاتے ہیں، مگر نقش نعلین شریف سر یا عمامے شریف پر لگانے میں یہ خیال رکھا جائے کہ نماز میں سجدہ کرتے وقت زمین پر نہ لگے ۔ نقشِ نعلین شریف نماز کے دَوران جیب میں ہی تشریف فرماہو تو مدینہ مدینہ ۔
کیا قبر میں بھی حِساب ہو گا؟
سُوال:اگر دُنىا مىں کوئى کسى کا حق مارتا ہے تو اس کا حِساب کتاب قبر مىں بھى ہو گا یا صِرف قىامت کے دِن ہو گا؟
جواب:قىامت کے دِن حِساب کتاب ہو گا اور حِساب کتاب بھی صِرف حلال کا ہو گا اور جو حرام ہے اس کا حِساب نہىں بلکہ اس پر عذاب ہے ۔ قبر مىں بھى عذاب ہو سکتا ہے ۔
مُنہ میں نَسوار ہوتے ہوئے دُرُود شریف پڑھنا کیسا؟
سُوال:کىا مُنہ مىں نَسوار رکھ کر ذِکر و دُرُود کر سکتے ہىں؟
جواب:مُنہ مىں نَسوار ہونے کی صورت میں ذِکر و دُرُود منع ہے کىونکہ اس مىں بَدبو ہوتی ہے اور بَدبو بھی اىسى سخت کہ آدمى بَرداشت نہ کر سکے ۔ اگر مسجد مىں نَسوار کی