Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
37 - 39
جواب:اَولیائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی کرامات کا اِنکار کرنا گمراہی ہے ۔ (1) ایسا شخص بَدمذہب ہے ۔ 
”قادری“کسے کہتے ہیں؟
سُوال:قادری کا کیا مَطلب ہے ؟ 
جواب: سرکار غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق   کا نام عبدُ القادر(2) ہے تو جو شخص آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   کے سلسلے میں مُرید ہو اسے  آپ کے نام کی نسبت سے قادری کہا جاتا ہے ۔   
نقشِ نعلین سر پر لگانے میں اِحتیاط
سُوال:جس کمرے میں نقشِ نعلینِ پاک ہو اس میں نماز پڑھنا کیسا؟ 
جواب:جس کمرے میں نقشِ نعلین پاک ہو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ تو بَرکت کی جگہ ہے شاید قبولیت کے بھی زیادہ قریب ہو ۔ نعلین شریف



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ، ۱۴ / ۳۲۴  
2 -     بانیِ سلسلۂ قادریہ، سردارِ اولیا، غوثُ الاعظم حضرتِ سیّد محیُ الدّین ابو محمد عبدُالقادر جیلانی حَسَنی حُسینی حنبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَلِی کی وِلادت 470 ھ کو جیلان (ایران) میں ہوئی اور ربیعُ الآخِر 561ھ کو بغداد شریف (عراق) میں وصال فرمایا، آپ جیّد عالِمِ دِین، بہترین مُدرّس، پُر اثر واعظ، مصنّفِ کُتُب، فقہا و مُحَدِّثین کے اُستاذ، شیخُ المشائخ اور مؤثّر ترین شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ کا مزارِ مبارک دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے منبعِ انوار و تجلّیات ہے ۔ جہاں آپ کا عرس ہر سال11 ربیعُ الآخِر کو منایا جاتا ہے ۔  (بهجة الاسرار، ص۱۷۱ دار الکتب العلمیة بیروت /  طبقاتِ امام شعرانی، جزء:۱، ص۱۷۸ دار الفكر بيروت /  مرآة الاسرار، ۵۶۳-۵۷۱ الفيصل  غزنی سٹریٹ مرکز الاولیا لاھور)