ہوئے دیکھا جاتا ہے اگر ان کی فہرست بنائی جائے تو ان مَظلوموں میں شاید میرا نمبر سب سے پہلا ہو گا ۔ جی ہاں! کھانا کھاتے کھاتے میرے لیے آزمائش ہو جاتی ہے کیونکہ اسلامی بھائی تو پیٹ بھر کر آتے ہیں اور مجھے یوں دیکھتے ہیں جیسے مُرغی پانی مُنہ میں لے کر سر اُٹھاتی ہے یہ بھی ایک نوالہ لے کر مجھے دیکھنے لگتے ہیں ۔ جب کسی کو کھانا کھاتے وقت مسلسل دیکھا جائے گا تو اَندازہ کیجیے کہ اس کو کس قدر کوفت ہوتی ہو گی کہ ہر طرف سے لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ میری اِس مَظلومیت کا شاید ہی کسی کو اَندازہ ہو سکے ، منع کرنے کے باوجود بعض لوگ نہیں مانتے اور کَن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ اللہ کرے دِل میں اُتر جائے میری بات ۔
اپنے کسی کام کو نماز سے افضل کہنا کیسا؟
سُوال:اپنے کسی کام کو نماز سے افضل کہنا کیسا؟
جواب:یہاں کام کو مطلق بیان کیا گیا ہے نہ جانے کس کام کو نماز سے افضل کہا ہے تو مطلق سُوال سے وضاحت نہیں ہو گی ۔ البتہ اِیمان نماز سے بڑھ کر ہے اس طور پر کہ خُدا کے اِنکار سے بندہ کافر ہو جاتا ہے جبکہ نماز کی فرضیت کا اِقرار کرتے ہوئے اسے ادا نہ کرنے سے بندہ کافر نہیں ہوتا ۔
کرامت کا اِنکار کرنا کیسا؟
سُوال:کرامت کا اِنکار کرنا کیسا؟