وہ اسے منع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے دِیگر اسلامی بھائی مزید کھانے سے محروم ہو جاتے ہیں یا پھر وہ انہیں محروم کرنے کی سعی کرتا ہے ۔ لہٰذا اگر چند اَفراد مِل کر کھا رہے ہوں اور ان میں کوئی سیر ہو جائے تو تھال میں مزید ڈالنے سے منع کرنے کے بجائے صِرف اپنے بارے میں کہہ دے کہ میں کھا چُکا ہوں مجھے مزید نہیں کھانا ۔ یوں ہی بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ مزید کھانے سے منع بھی کر دیتے ہیں لیکن جب تھال میں کھانا ڈال دیا جائے تو پھر سے کھانے میں شریک ہو جاتے ہیں حتّٰی کہ دوسری تیسری مرتبہ بھی کھانے میں شریک رہتے ہیں یعنی کھاتے بھی رہتے ہیں اور منع بھی کرتے رہتے ہیں ۔ ایسا نہ کیا جائے بلکہ ایک تھال میں کھانے والے باہمی مشورہ کریں اور ہر ایک دُرُست فیصلہ کرے ، یہ نہیں کہ مروت میں منع بھی کرتے رہیں اورجب مزید کھانا آجائے تو کھاتے بھی رہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ کسی کا پیٹ جلدی بھر جاتا ہے کسی کا دیر سے ، کوئی صِرف ایک روٹی کھا کر سیر ہو جائے گا کسی کی چار روٹیاں کھانے کے بعد بھی گنجائش باقی رہتی ہے ، لہٰذا خود ہوشیار بننے کے بجائے دوسروں کی بھی رِعایت کرنی چاہیے ۔
لقمہ خوب چبا کر کھائیے
سُوال:بعض اوقات کھانا ڈالنے والا خود ہی تھال میں کھانا ڈال کر چلا جاتا ہے پھر ساتھ کھانے والوں میں سے کوئی ایک دو لقمے کے بعد ہاتھ روک لیتا ہے تو تھال صاف