Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
32 - 39
ساتھ ساتھ چلتا رہے گا اور میزبان کی طرف سے پلیٹ بھرے جانے کی آزمائش سے بھی محفوظ رہے گا ۔  
ہڈی والے گوشت میں غِذائیت اور انرجی ہوتی ہے 
مہمان اپنی پلیٹ میں بغیر ہڈی والی بوٹیاں ڈالنے کے بجائے ہڈی والی بوٹی ڈالے کہ اس طرح پلیٹ بھری ہوئی معلوم ہو گی اور ضمناً گوشت کی لذت بھی زیادہ آئے گی کیونکہ ہڈی سے لگی ہوئی بوٹی بغیر ہڈی والی بوٹی سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے ۔ اگر مہمان بیان کردہ طریقے کے مُطابق ہڈی سے بوٹی نوچ نوچ کر کھائے گا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  قفلِ مدینہ نہیں ٹوٹے گا ۔ آج کلBoneless یعنی بغیر ہڈی کا گوشت چلا ہے لیکن اس میں خاص لذت نہیں ہوتی مجھے بھی یہ پسند نہیں ہے ۔ اسے کوئی اپنا وقت بچانے کے لیے کھائے تو الگ بات ہے ، مگر ہڈیوں میں غِذائیت اور انرجی ہوتی ہے لہٰذا ہڈی والا گوشت ہی کھانا چاہیے ۔ 
مہمان کے لیے میزبان کھانا نہ نکالے 
میزبان اپنے  مہمان سے بار بار کھانے کا کہنے کے بجائے صرف تین بار مختلف مواقع پر کھانے کا کہے ۔ چنانچہ حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں:بار بار کہنے سے ہو سکتا ہے وہ بے چارہ مروت میں زیادہ کھا لے اور پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آزمائش میں پڑ جائے ۔ (1) آج کل



________________________________
1 -     احیاء العلوم، کتاب آداب الاکل، الباب الثانی، ۲ /  ۹ دار صادر بیروت