Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
30 - 39
 ہىں ، ہم مسئلے کو لے کر بىٹھ جاتے ہىں حالانکہ ایسا کرنے کے بجائے پرابلم کا حل سوچنا چاہیے مثلاًجب آپ رَش مىں پھنس جائىں یا بند گلى مىں آجائىں تو نکلنے کا راستہ سوچتے ہیں تو اِسی طرح مَسائل آنے پر ہمت ہارنے کے بجائے حل تلاش کرنے پر غور کرنا  چاہیے ۔  
امیراہلسنَّت نے خود کو مخالفت کی جھاڑیوں میں نہیں اُلجھایا
امىرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اللہ پاک سَلامت رکھے ، ان کے راستے مىں نہ جانے کتنی بند گلىاں آئى ہوں گى، کتنے اىشوز آئے ہوں گے ۔  آج دعوتِ اسلامی سے وابستگان دُنىا بھر مىں لاکھوں لاکھ ہىں لیکن آج سے کوئى 30 سال پہلے اتنى تعداد نہیں تھى لىکن امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمنزل کی جانب بڑھتے گئے ۔  مخالفت کا بھى سامنا ہوا مگر اللہ پاک امىرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو سَلامت رکھے کہ انہوں نے خود کو مخالفت کى جھاڑىوں مىں نہیں  اُلجھایا، اللہ پاک نے ان کى مدد کى، انہوں نے نہ صِرف اپنے لیے راستہ نکالا بلکہ لاکھوں لاکھ مسلمانوں کے لىے بھی راستہ نکال کر دىا ہے ۔  ان کا جَذبہ، تَقوىٰ، پرہىزگارى اور کڑھن تھى کہ  یہ کام مىں نے کرنا ہے ۔   
مَدَنی تحریک سے فائدہ اُٹھا کر مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیے 
آج ہمارے پاس اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دُنىا بھر مىں مَساجد  بنانے والى مجلس ہے ۔  ہمارے پاس کورسز کروانے والے مبلغىن ہىں ۔  ہمارے پاس تَربىت کے لیے