Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
3 - 39
	 کے لیے کافی ہے ، کُھرچ کر مِٹانے کی صورت میں آزمائش ہو سکتی ہے جیسا کہ پُرانی بات ہے کہ ایک اسلامی بھائی نئے نئے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے تھے ۔ ان کے جسم پر ٹیٹو بنا ہوا تھا ۔ انہیں کسی نے بتایا ہو گا کہ یہ گناہ کا کام ہے ۔  انہوں  نے جَرَّاح (یعنی زَخموں اور پھوڑے پھنسیوں کا عِلاج کرنے والے )کے پاس جا کر اسے مِٹوانے کی کوشش کی تو بے چارے آزمائش میں آگئے اور اَسپتال میں داخِل ہونا پڑا ۔  جب میں  ان کی عیادت کے لیے گیا تو انہوں  نے اپنی آپ بیتی (یعنی کہانی )بیان کی ۔  
بارش کے پانی کی طرح بَرف بھی بَرکت والی کہلائے گی ؟
سُوال:بارش کے پانی کو بَرکت والا پانى کہا جاتا ہے تو جن علاقوں میں بَرف باری ہوتی ہے کیا یہ بَرف بھی بَرکت والی کہلائے گی ؟  
جواب:اس بَرف کو عُرفاًاور قانوناً پانى نہىں کہتے بلکہ بَرف ہی کہتے ہیں ۔   قدرتی بَرف کو Snow Fallsکہتے اور جو Artificial(یعنی مَصنوعی) بَرف  ہوتى ہے جسے  مشىنوں کے ذَریعے بنایا جاتا ہے جیسے فریج میں بنتی ہے اسے آئس کہا  جاتا ہے ۔  قرآنِ کریم میں بارش کے پانی کو  مُبارَک پانى فرمایا  گىا ہے ، فتاویٰ رَضویہ شریف کی دوسری جلد میں یہ صَراحت ہے کہ جو اولے پڑتے ہیں چونکہ یہ بھی پگھل کر  پانی ہو جاتے ہیں تو یہ بھی  آسمانی پانی ہے  ۔ (1)   



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ، ۲ / ۴۵۸ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور‬‬‬