نہیں ہے جو خون چلتا ہے وہ گرم ہوتا ہے اگر ہمارے اندر گرم خون پیدا ہو جائے تو ”نمازی بناؤ اور نمازی بڑھاؤ“، ”قرآن پڑھو اور پڑھاؤ “تحریک بام عروج پر ہو گی ۔ جی ہاں! ہزاروں لاکھوں سننے والے اگر سب اپنا یہ ذہن بنا لیں نیز اسلامی بہنیں بھی اپنے مَحارم پر اِنفرادی کوشش کرنا شروع کر دیں تو بے نمازی اچار میں ڈالنے کو بھی نہیں ملے گا بلکہ ہمیں تو بے نمازی اچار میں ڈالنے کے لیے چاہیے بھی نہیں ۔ دُنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بے نمازی کے ہاتھ کی روٹی بھی نہیں کھاتے حالانکہ بے نمازی کے ہاتھ کی روٹی پاک ہے اور اس کا کھانا بھی جائز ہے مگر اس بے نمازی کو چوٹ کرنے کے لیے کہ ہم تیرے ہاتھ کی روٹی نہیں کھائیں گے یہ بھی ایک اچھا اَنداز ہے ، مگر ایسی بات وہی کرے جس کا کچھ رُعب و دَبدبہ بھی ہو تاکہ بے نمازی اسے بے تکا سا جواب نہ دے ۔
اگر سب اسلامی بھائی عَزمِ مُصَمَّم کر لیں کہ ہمیں نمازی بنانے ہیں اور قرآن بھی پڑھانا ہے تو ہماری نماز اور تلاوتِ قرآن کی یہ مَدَنی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے ، ممکن ہے مَساجد ہی کم پڑ جائیں اور ہمیں نئی مَساجد تعمیر کروانا پڑیں ۔ اگر ایسا ہوا تو ہم اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَساجد تعمیر کروائیں گے ، آپ لوگ مَساجد بھرنے والے بنو ہم اپنی مجلس خُدّامُ المساجد کو مزید Active(یعنی فَعّال) کر دیں گے ۔ اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے یوں کوشش کریں کہ جب بھی