بھی ہمیں ثواب ملے گا مثلاً کسی بے نمازی کو 100مرتبہ نماز کا کہا کہ نماز پڑھو اور وہ نہیں پڑھتا پھر بھی دعوت دینے والے کو 100مرتبہ کہنے کا ثواب ملے گا ۔ اگر وہ مایوس ہو کر اس کو دعوت دینا چھوڑ دے یا اس میں کمی کر دے مثلاً 100کے بجائے 90پر ہی خاموش ہو جائے تو اب اس کو 90 بار دعوت دینے کا ثواب ملے گا ۔ اس وجہ سے ہمیں ہمیشہ نیکی کی دعوت دیتے رہنا چاہیے ۔
نیکیوں کے معاملے میں حالات بہت ناگفتہ بہ ہیں
رہی یہ بات کہ میں کس اَنداز سے نیکی کی دعوت دیتا ہوں وہ مَدَنی چینل پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ جیسے میں نے برمنگھم والوں کو تعلیمِ قرآن کے حوالے سے نیکی کی دعوت دی ہے میرا یہی اَنداز ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بھی نیکی کی دعوت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کڑھن نصیب ہوئی ہے میں بھی اِس حوالے سے کڑھتا تھا پھر اللہ پاک نے کرم فرمایا تو نیکی کی دعوت کا سِلسِلہ شروع ہوا اور اب تک وہ کڑھن ہے اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ قبر میں بھی جُدا نہیں ہو گی ۔ آج کل حالات بہت ناگفتہ بہ ہیں اگر ہم ایک کو لائن پر لانے میں کامیاب ہو بھی گئے تو شیطان 100کو بہکا دیتا ہے ، ہم تھوڑی اچھائی کرتے ہیں یہ بُرائی کے ہزار دروازے کھول دیتا ہے ، یہاں(یعنی عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مَدَنی مذاکرہ سننے والوں کی) بھیڑ تو بہت نظر آتی ہے مگر سارے اسلامی بھائی مَدَنی کام نہیں کرتے ۔