Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
23 - 39
 کچھ ہو جائے تو نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے کوشش کرنی پڑے گی ۔  یو کے میں جامعاتُ المدینہ اور مَدارسُ المدینہ قائم ہیں جن میں اَساتذۂ کِرام اور قاری صاحبان بھی ہیں جومدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھاتے ہوں گے ، اگر  نہیں پڑھاتے تو پڑھائیں اور پڑھانے والوں کو تیار  کریں ، اگر اس  طرح کوشش کریں گے تو قطرے قطرے سے دریا بنے گا اور ہمارا  مَدَنی کام بڑھتا چلا جائے گا ۔  اس وقت (یعنی ۲۲رَبیع الآخر1440؁ھ بمطابق 29 دسمبر 2018؁ء )برمنگھم کے اِجتماع میں مَاشَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بے شمار اسلامی بھائی جمع ہیں ان میں جَذبے والے اسلامی بھائی بھی مِل جائیں گے اور ایسے بھی ملیں گے کہ جو پڑھانے کے قابل ہوں گے ، اِسی طرح ان میں کچھ  حُفّاظ اور قاری صاحبان  بھی ہوں گے اگر ان سب کو مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھانے کے لیے تیار کیا جائے تو یہ ساتھ دیں گے کیونکہ یہ اُن کا اپنا کام ہے اور  آخرت کی بھلائی کے سب طلبگار ہوتے ہیں ۔ اگرچہ میں نے یہ ترغیب برمنگھم والوں کو دِلائی ہے مگر پاکستان میں بھی ایسے لوگ مِل جائیں گے کہ جو بے چارے دیکھ کر بھی قرآنِ پاک نہیں پڑھ سکتے لہٰذا یوکے کے ساتھ ساتھ دِیگر ممالک کے  اسلامی بھائی بھی  قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کا عَزم مُصَمَّم کریں اور ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ میرا یہ مقصد  ہے کہ میں اب اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآنِ مجید کی تعلیم عام کروں گا ۔ یاد رَکھیے ! مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذِمَّہ داران کو ساتھ