Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
22 - 39
  پڑھانے کا طریقہ سکھاىا جاتا ہے ۔  مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں قرآنِ کریم کو مخارج سے پڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ دُعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں اور نماز کے مَسائل بھی سکھائے جاتے ہیں تو یوں 45 مِنَٹ کا پورا ایک جَدول ہے ۔ اب بھى کئی اسلامی بھائی  اىسے ہیں جو مدرسۃُ المدىنہ بالِغان تو پڑھاتے ہیں لىکن وہ45 مِنَٹ کے جَدول سے آشنا نہیں ہوتے اور اپنے طور پر پڑھاتے ہیں ۔  یاد رہے !مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھانا اسی صورت میں مَدَنی کام کہلائے گا جبکہ اُس انداز پر پڑھایا جائے جو مَدَنی مَرکز نے دیا ہے ورنہ اپنے طور پر پڑھانا  کارِ ثواب تو ہے مگر مَدَنی مَرکز کے طریقۂ  کارکے مُطابق پڑھانے میں فوائد زیادہ ہیں ۔    ىوکے ہو یا  ا مرىکہ ہر ہر جگہ  عاشقانِ رَسُول موجود  ہیں لہٰذا  ہر جگہ مدرسۃُ المدىنہ بالِغان  مىں اِضافہ ہونا چاہىے اور اس نىت سے پڑھایا جائے کہ پڑھوں گا بھی اور پڑھاؤں گا بھی ، سیکھوں گا بھی اور سکھاؤں گا بھى ۔ یوں پڑھنے اور پڑھانے کا جَذبہ مِل گیا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ایسوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو جائے گی جو کہتے ہیں ہمیں قرآنِ کریم دیکھ کر  پڑھنا نہیں آتا ۔  
ىہى ہے آرزو تعلىم ِ قرآں عام ہو جائے
تلاوت کرنا صبح و شام میرا کام ہو جائے
قربانی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا
یاد رَکھیے ! قربانى کے بغىر کچھ نہىں ہوتا، اگر آپ کہیں  کہ  بىٹھے بٹھائے سب