نفع دُنىا کے ساتھ ساتھ آخرت اور قبر مىں بھى ہے اور ىہ قرآنِ کرىم ہمیں جَنَّت مىں لے جانے والا اور ہماری شَفاعت فرمانے والا ہے ۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ قرآنِ کریم سیکھنے کے بارے مىں خود کو غیرت دِلائے اور دوسروں میں بھى اِس کا اِحساس پىدا کرے ۔
مدرسۃُ المدینہ بالِغان کا تعارف اور تَرغیب
مدرسۃُ المدىنہ بالِغان دعوتِ اسلامى کے 12 مَدَنى کاموں میں سے اىک مَدَنى کام ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہزارہا ہزار مدرسۃُ المدىنہ بالِغان قائم ہىں جہاں بالکل مُفت قرآنِ کرىم سکھاىا جاتا ہے ۔ (1)مدرسۃُ المدىنہ بالِغان 45 مِنَٹ کا ہوتا ہے اور عموما ًعشا کی نماز کے بعد لگتا ہے مگر اب جہاں جىسے اسلامی بھائیوں کو موقع ملے وہ مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھا سکتے ہیں مثلاً نمازِ فجر اور ظہر کے بعد بھی مدرسۃُ المدینہ بالِغان لگایا جا سکتا ہے ۔ جو اسلامی بھائی مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھاتے ہیں انہیں پہلے پڑھانے کا طریقہ سیکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ صحىح پڑھا سکیں ورنہ اگر صحىح پڑھانا نہىں آتا ہو گا تو کىا پڑھائیں گے ؟ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اس کا کورس ہوتا ہے جس میں مدرسۃُ المدینہ بالِغان
________________________________
1 - ۲ رَبیع الآخر ۱۴۴۰ھ بمطابق 10 دسمبر 2018ء تک کی کارکردگی کے مُطابق ملک وبیرون ملک میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے چوبیس ہزار (24000)مدرسۃُ المدینہ بالِغان اور مدرسۃُ المدینہ بالِغات قائم ہیں جن میں پڑھنے والے اور پڑھنے والیوں کی تعدادایک لاکھ پچاس ہزارایک سوچوراسی (150184)ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)