Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
20 - 39
فَرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:جس شخص نے قرآنِ مجىد کى اىک آىت ىا دِىن کى کوئى سُنَّت سکھائى، قىامت کے دِن اللہ پاک اس  کے لىے اىسا ثواب تىار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسى کے لىے بھى نہىں ہو گا ۔ (1) اے عاشقانِ رَسول! آپ نے دىکھا کہ قرآنِ کرىم پڑھنے پڑھانے کے کتنے فضائل ہىں اِس کے عِلاوہ قرآنِ کرىم پڑھنے پڑھانے کے فضائل  پر مشتمل اور بھی بہت سی رِوایات ہیں ۔ 
قرآنِ کریم پڑھنا  اور پڑھانا ضَروری  ہے 
قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کی ضَرورت بھى بہت ہے کہ نماز مىں بھى قرآن پڑھا جاتا ہے اور اگر کوئی نماز میں  بالکل ہى قرآنِ پاک  نہ پڑھے تو نماز ہى نہ ہو گى ۔ نماز میں کم از کم ایک آیت پڑھنا فرض ہے اور سورۂ فاتحہ اور اس کے ساتھ  اىک چھوٹی  سورت يا ایک آیت  جو کم از کم  تىن چھوٹى آىات  کے برابر ہو اتنا حِصَّۂ  قرآن پڑھنا نماز مىں واجب ہے ۔ (2)اگر کوئی قرآنِ کرىم پڑھنا  نہىں سیکھتا تو پھر اُس کے ىہ فرض و واجب کىسے ادا ہوں گے ؟دیکھیے ! ہم مختلف دُنیوی  کورسز کرتے ہىں جن کا Profit(یعنی نفع) صِرف دُنىا کى حَد تک ہے لىکن افسوس  ہم قرآن کورس نہىں کرتے اور قرآنِ پاک پڑھنا نہىں سىکھتے کہ  جس کا



________________________________
1 -     جمع الجوامع، قسم الاقوال، حرف المیم، ۷ / ۲۰۹، حدیث:۲۲۴۵۴دار الکتب العلمیة بیروت
2 -     فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۴۷  ماخوذاً