مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے کہ ہمارا مدرسۃُ المدىنہ بالِغان دُنىا بھر مىں عام ہو جائے اور گلى گلى گھر گھرمیں مدرسۃُالمدىنہ بالِغان کی دھومیں مچ جائیں ۔ (نگرانِ شُورىٰ کا فىضانِ مدىنہ برمنگھم ، یو کے سے سُوال)
جواب:قرآنِ پاک سىکھنے اور سکھانے والے کو حدىثِ پاک مىں Best Man(یعنی سب سے اچھا آدمی)اور Best Person (یعنی بہترین شخص)فرماىا گىا ہے اس سے قرآنِ پاک سیکھنے اور سکھانے کى اَہمىت سمجھى جا سکتى ہے ۔ چنانچہ صاحِبِ قرآنِ مُبین، محبوبِ ربُّ العٰلَمِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ ىعنى تم مىں بہترىن شخص وہ ہے جس نے قرآن سىکھا اور دوسروں کو سکھاىا ۔ (1) حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ الرَّحمٰن سُلمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مسجد مىں قرآنِ کرىم پڑھاىا کرتے تھے اور فرماتے کہ اِسى حدىثِ مُبارَک نے مجھے ىہاں بٹھا رکھا ہے ۔ (2)اے کاش!قرآن ِپاک پڑھنے اور پڑھانے کا ہمارا بھی ذہن بن جائے ۔
فَرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:جس شخص نے قرآنِ پاک سىکھا اور اس پر عمل کىا قرآن شرىف اس کى شَفاعت کرے گا اور اسے جنَّت مىں لے جائے گا ۔ (3)
________________________________
1 - بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمه، ۳ / ۴۱۰، حدیث:۵۰۲۷
2 - فیض القدیر، حرف الخاء، ۳ / ۶۱۸، تحت الحدیث:۳۹۸۳ دار الکتب العلمیة بیروت
3 - معجمِ کبیر، مسند عبداللّٰه بن مسعود، ۱۰ / ۱۹۸، حدیث:۱۰۴۵۰ دار احیاء التراث العربی بیروت