آخرت میں کیونکر محروم کرے گی؟
قرآنِ کریم پڑھنے اور پڑھانے کے فضائل
سُوال:برمنگھم فىضانِ مدىنہ مىں دعوتِ اسلامى کے تمام ذِمَّہ دار اسلامى بھائیوں کا اِجتماع جارى ہے ۔ یہاں کے اور دُنىا بھر کے مسلمانوں کا بہت بڑ ا مسئلہ ىہ ہے کہ انہیں دىکھ کر قرآنِ پاک پڑھنا نہىں آتا اور اِس بات کا انہیں اِحساس بھی ہوتا ہے مگر پرابلم یہ ہے کہ قرآنِ پاک پڑھانے والے نہیں ملتے ۔ دعوتِ اسلامى کے مَدَنى کاموں میں سے بہت اَہم کام مدرسۃُ المدینہ بالِغان ہے اور ىہ دعوتِ اسلامى کى خصوصىت ہے ۔ دُنیا بھر میں کوئی تنظیم اِس طرح اسلامی بہنوں اور اسلامی بھائیوں کے لیے قرآنِ کریم دُرُست پڑھانے اور شریعت کے ضَروری اَحکام سکھانے کا اِنتظام کرتی ہو یہ میری معلومات میں نہیں ہے ۔ یوکے ، امریکہ اور دُنیا کے دِیگر ممالک کے مسلمانوں میں قرآنِ پاک پڑھنے کا جذبہ ملتا ہے مگر انہیں پڑھانے والے نہیں ملتے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ لاکھوں اَفراد دُنیا بھر میں موجود ہیں لیکن ہر ایک مدرسۃُ المدینہ بالِغان نہیں پڑھاتا، بسااوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی کو مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھانے کے لیے کہا جائے تو جواب ملتا ہے کہ مجھے مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھانا نہیں آتا اور جن کو پڑھاناآتا ہے وہ پڑھاتے نہیں ہیں لہٰذا آپ مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھانے اور اس میں پڑھنے کے حوالے سے ایسے