Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
16 - 39
  نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں ؟اس بارے میں  اِستخارہ نہىں ہو سکتا کہ نماز پڑھنے سے متعلق حکمِ اِلٰہى موجود ہے ۔ اِسی طرح حج کروں یا نہ کروں؟ اس کے لیے بھی اِستخارہ نہیں ہو سکتا البتہ کون سی تاریخ  کو حج کے لیے سفراِختیار کروں؟ اس کے لیے اِستخارہ ہو سکتا ہے ۔  یوں ہی دِین کی خدمت کروں یا نہ کروں؟ اس  بارے میں بھی  اِستخارہ نہیں ہو سکتا البتہ کس انداز پر کروں؟ اس کے لیے اِستخارہ کرنا دُرُست ہے ۔       
دِین کی خدمت کرنے والوں کی عزت وعظمت
سُوال:بعض لوگوں کو دىکھا گیا  ہے کہ جب وہ مَدَنى کاموں مىں آگے بڑھتے ہىں تو انہیں بڑی عزت مِل جاتی ہے ، اس حوالے سے آپ کیا فرماتے ہیں ؟  
جواب:لوگ عزت پانے کے لىے الىکشن لڑتے اور بے چارے  لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہىں مگر اس کے باوجود انہیں جو عزت ملتی ہے اسے دُنىا جانتى ہے ۔ اس کے بَرعکس دعوتِ اسلامى کے مَدَنى کام کرنے والوں کى جو شخصیت  بنتى ہے وہ بھی دیکھی جا سکتی ہے کہ کوئى ہاتھ چوم رہا ہوتا ہے تو  کوئى گِڑ گِڑا کر بچے کے لىے دُعا کا کہہ رہا ہوتا  ہے اور لوگ انہیں اپنے گھروں پر بُلاتے اور عزت و  اِحترام کرتے ہىں تو یوں دِین کی خدمت کرنے والوں کو دُنیوی اِعتبار سے بھی عزت ملتی ہے ۔  اگرچہ دِین کی خدمت اس لیے نہیں کرنی چاہیے کہ مجھے عزت ملے گی مگر یہ حقیقت ہے کہ لوگ عزت پانے کے