Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
12 - 39
لىکن مىرے رب کو وہ سب کچھ پتا ہے ۔ تھوڑى دىر کے بعد  مىرا کىا ہو گا؟ مىرے ذہن مىں کىا بات آئے گى؟مىں نے کىا بولنا ہے ؟ مجھ سے پہلے ، فرشتوں سے پہلے اللہ پاک کو پتا ہے ۔  
اللہ پاک کے متعلق وَسوسے آنے کا سبب
سُوال:اللہ پاک کی ذات کے متعلق اِس طرح کے وَساوس  پہلے نہىں پائے جاتے تھے لىکن اب ایسے ذہن بنتے جا رہے ہیں تو اس کى عمومی وُجُوہات کىا ہو سکتی ہیں؟
جواب:اللہ پاک کی ذات کے متعلق وَساوس آنے کا سبب عِلمِ دِىن کى کمى، عاشقانِ رسول کى صحبت کا نہ ہونا ہے ۔  سوشل مىڈىا کا کِردار بھى ہو سکتا ہے کہ ایسی سوچ رکھنے والے دَہرىوں اور منکرىن کى تحریریں پڑھنے ، ان کى تقرىرىں اور کلپ سننے دىکھنے سے بھى ذہن بَرباد ہوتا ہو گا ۔  سوشل میڈیا اِستعمال کرنے والے صِرف دعوتِ اسلامى کی سوشل مىڈىا کو جوائن کرىں اور ان کے مَدَنى گلدستوں اور تحرىرات سے فائدہ اُٹھائیں، اللہ پاک كے کرم سے اِس طرح کے وَساوس ذہن میں نہیں آئیں گے ۔ (1)فرشتوں کا لکھنا ىہ بھى ایک کسوٹى  (یعنی اِمتحان) ہے کہ کتنے لوگوں کا اس کے ذَرىعے اِیمان پختہ ہوتا ہو گا اور کئی لوگوں کا ایمان بَرباد بھى ہوتا ہو گا تو ہر معاملے مىں کسوٹىاں یعنی اِمتحانات  ہیں ۔  



________________________________
1 -     دعوتِ اسلامی کی  سوشل میڈیا کے ایڈریس یہ ہیں : Fb / IlyasQadriZiaeeTwitter,Fb,youtube / Madanichannelofficial - Fb / Dawateislami.net