Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
11 - 39
 اگر باجماعت نماز کے لیے جاتا ہے تو واقعى مال کا نقصان ہو جائے گا اور اسے روکنے کی کوئی صورت نہ ہو تو یہ تَرکِ جماعت کے اَعذار میں سے ہے ۔ لہٰذا اگر ہزاروں روپے کا نُقصان ہوتا دِکھائی دے رہا ہوں تو اىسى صورت مىں جماعت تَرک کى جا سکتى ہے ۔  بہرحال جماعت تَرک نہ کرنی پڑے اس کے لیے اوقات کار کا باقاعدہ نظام بنانا چاہیے ۔ 
اللہ پاک دیکھ رہا ہے تو پھر فرشتے کیوں مُقرر ہیں؟
سُوال: جب اللہ پاک دىکھ رہا ہے تو فرشتے کىوں مُقرر ہىں؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال) 
جواب:اِس بات میں کوئى شک نہىں کہ اللہ پاک دىکھ رہا ہے ، یہ قرآنِ کرىم سے ثابت ہے اور ىہ ہمارے اىمان کا حصہ ہے ۔  اگر کوئى ىہ ذہن بنائے کہ اللہ پاک نہىں دىکھ رہا تو وہ مسلمان نہیں رہے گا ۔  فرشتوں کو مُقرر کرنا یہ اللہ پاک کى مَشِىَّت(یعنی مَرضی) ہے کہ نظام اىسے چل رہا  ہے ۔  اللہ پاک فرشتوں کا ہرگز ہرگز محتاج نہىں ہے ۔  
اللہ پاک کو ہمیشہ سے خبر ہے  
اگر فرشتے اَعمال نہ بھى لکھیں تب بھی اللہ پاک کو پتا ہے ۔  فرشتے تو اس وقت لکھىں گے جب انہیں پتا چلے گا کہ ىہ عمل ہوا ہے لیکن اللہ پاک کو تو ہمىشہ سے خبر ہے کہ کون کىا کرے گا؟ اَربوں کھربو ں اَفراد کا اور تمام مُعاملات کا ہر پَل بلکہ پَل کے کروڑویں حصے کا بھى بلکہ میرے پاس بولنے کے لىے اَلفاظ نہىں ہىں