Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
9 - 37
 کرےحسنِ ظن سے کام لے ، ہو سکتا ہے اس کا کوئی عذر ہو مثلاًاس کوبیٹھنےکی جگہ نہ ملی ہویابے چارےکو بیٹھنے میں تکلیف ہوتی ہو ۔ تو ہمیں حسنِ ظن کا جام کھڑے کھڑے اور  لیٹے لیٹے دونوں طرح پینے کی اجازت ہے بلکہ تاکید ہے لہٰذا کسی کے بارے میں بھی بدگمانی کرنے کے بجائے حسنِ ظن سے کام لیا جائے خصوصاً اس وقت کہ جب اس بات کے مختلف پہلو نکلتے ہوں کیونکہ مومن کے فعل کو حسنِ ظن پر محمول کرنا واجب ہے یعنی مومن کی بات کے جتنے  درست پہلو نکلتے ہوں نکالے جائیں ۔  ہمارے یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہے بات سُن کر فوراً بدگمانی شروع کردیتے ہیں ۔ 
کیا نیاز صرف سفید چیز پر ہی ہوسکتی ہے؟
سُوال : تہوار کے دنوں میں مٹھائی والوں کے پاس لوگ سفید رنگ کی مٹھائی زیادہ مانگتے ہیں ، کیا نیاز صرف سفید رنگ کی چیز پر ہی ہوسکتی ہے؟
جواب : نیاز کے لیے کوئی رنگ مخصوص نہیں بلکہ میں نے یہ بات خود پہلی مرتبہ سنی ہے کہ نیاز سفید چیز پر ہی دی جائے گی ۔ تو یہ ضروری نہیں ہے ۔ نیاز یا فاتحہ سفید کلر کے علاوہ کسی بھی رنگ والی چیز پر بھی دی جاسکتی ہے ۔ آج کل تو سفید چیزوں کا رنگ مزید نکھارنے کے لیے ان میں طرح طرح کی اشیاء شامل کی جارہی ہیں خصوصاً وہ اشیاء جو دودھ میں پکاکر بنائی جاتی ہیں کیونکہ دودھ خوب اچھی طرح پکنے کے بعد سفید نہیں رہتا بلکہ اس کے رنگ میں کچھ نہ کچھ تبدیلی