Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
7 - 37
 وہ اپنی ٹیبل وغیرہ پر اپنی ذاتی اشیاء رکھ سکتا ہے تاکہ ذاتی کام کے لیے استعمال کی جاسکیں؟
جواب : جی ہاں!ایسا کرنا مناسب ہے مگر دیکھنے والوں کو بدگمانی سے بچانے کے لیے اس کی وضاحت کردے کہ میں اپنے کام کے لیے ذاتی اشیاء کا ہی استعمال کرتا ہوں تاکہ دیکھنے والے کو بدگمانی  نہ ہو کہ ناظم یاقاری صاحب مدرسے  کا قلم استعمال کر رہے ہیں حالانکہ ہم نے تو مدنی مذاکرے میں اس کے الٹ سنا ہے ۔ 
جامعۃُ المدینہ میں وقف کی اشیا میں احتیاط
جامعۃُ المدینہ کے طلبہ، ناظمین اوراساتذہ کوبھی وقف کی اشیا کے معاملے میں احتیاط کرنی ہوگی ۔  یاد رکھیے! ہم سب کوشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے چلناہے ۔ اب میں دعوتِ اسلامی کا بڑا خادم بنا بیٹھا ہوں(1)تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ میں جو چاہوں دعوتِ اسلامی کے اموال میں تصرف کروں؟نہیں ایسا ہرگز نہیں  ۔ وقف کی اشیاء کے استعمال میں سب کے لیے ایک دائرہ مقرر ہے اسی میں رہتے ہوئے ہم سب کو چلنا ہے ۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ 



________________________________
1 -   شیخِ طریقت، امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بانیِ دعوتِ اسلامی ہیں ، اس طرح کے الفاظ آپ نے عاجزی کے طورپر بیان فرمائے  ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)