Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
6 - 37
خادم کی اجازت سے مسجد کی چپلیں پہننا
سُوال : کیا مسجد کے خادم کی اجازت سے  وہاں رکھی چپلیں پہن سکتے ہیں؟(1)
جواب : اگر مسجد کے خادم نے بھی اجازت دے دی تب بھی کسی کی چپل پہن کر استنجا خانے جانے کی ہرگز اجازت نہیں  ۔  اگر کسی کی چپل چوری ہوجائیں تو اسے بھی دوسرے کی چپل پہن کر چلے جانے کی مطلقاً اجازت نہیں لہٰذا اپنی چپل سنبھال کر رکھی جائیں ۔ 
مدرسہ کے ڈیکس پر لکھنا کیسا؟
سُوال :  بعض طلبہ  مدرسے کی ڈیسکوں پر لکھتے ہیں ، ایسا کرنا کیسا؟(2)
جواب : وقف کی ڈیسکوں پر نہیں لکھ سکتے ۔ بعض طلبہ ڈیسکوں پر ایسا گاڑھا کرکے لکھتے ہیں جو مٹایا  بھی نہیں جاسکتا حالانکہ یہ مدرسے کی ڈیسک ہے ۔  اگر طالبعلم کے ابو نے بھی یہ ڈیکس دی ہوتی تب بھی اس پر لکھنے کی اجازت نہیں تھی کہ اس کے وقف ہوجانے کے بعد اس کے ابو بھی نہیں لکھ سکتے ۔ (3) 
اِدارے میں ذاتی قلم اور کاغذ رکھنا
سُوال : جس کو خوف ہوکہ میں ادارے کا قلم یا کاغذ ذاتی کام میں استعمال کرلوں گا تو کیا



________________________________
1 -   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے  ۔   (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 
2 -   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے  ۔   (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 
3 -   فتاویٰ رضویہ، ۹ / ۴۵۱ ماخوذاً  رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور