ہوگی ۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے اِدارے کے کاغذ اور قلم ذاتی استعمال کرنے کی اجازت ہے حتّٰی کہ بعض لوگ اپنے ادارے کا لیٹر پیڈ تک ذاتی کام کے لیے استعمال کر لیتے ہیں، اداروں کے فارم جس پر ایک طرف چھپائی ہوتی ہے اور دوسری طرف سے کورا ہوتا ہے اس کو پھاڑ کر درخواست لکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ایسا کرنا درست نہیں ۔ بعض لوگوں نے مجھ سے دعا کروانے کےلیے دعوتِ اسلامی کے کسی فارم کو پھاڑ کر دعا کی پرچی لکھ کر دی تو میں نے ایسوں کو توبہ بھی کروائی اور تاوان بھرنے اور دارُ الافتا اہلسنَّت سے رجوع کرنے کا بھی کہا کیونکہ یہ فارم ان کی ملکیت نہیں ہوتے لہٰذا یہ جس کام کے لیے دئیے گئے ہیں ان کو اسی کام میں استعمال کیا جائےنہ کہ اپنی دعاؤں کی درخواستیں لکھنے کے لیے پھاڑ دیا جائے ۔ اس طرح ایک آدھ بار میرے ساتھ ہوا تو میں نے سمجھادیا اس کے علاوہ خدا جانے کیا کیا کرتے ہوں گے ۔ جس ادارے میں ہم کام کرتےہیں ہم اس کے امین ہیں اورہم صرف یہاں سے ملنے والی تنخواہ کے