بے وضو دستانے پہن کر آیت یا ترجمے کو چھونا کیسا؟
(امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِرشاد فرمایا : )یاد رہے کہ قرآنِ پاک کی آىت کو بے وضو دستانے سمىت بھى نہىں چھو سکتے اور نہ اس کے عىن پىچھےبلکہ آىت کے کسى بھى زبان کے ترجمے کو بھی دستانے پہن کر بے وضو نہىں چھو سکتے البتہ اگر دستانوں کو ہاتھوں سے اُتار کر الگ کر لیا تو اب دستانوں کے ساتھ قرآنِ کریم کو اس طرح اُٹھاناکہ کہیں بھی اپنا ہاتھ یا اُنگلی قرآنِ پاک کے کسی بھی حصے سے Touch نہ ہو تو یہ جائز ہے ۔
مُنہ میں بدبُو ہوتے ہوئے دُرودِپاک پڑھنا کیسا؟
سُوال : پان اور سگریٹ پیتے ہوئے ”صَلُّوْ اعَلَی الْحَبِیْب“کہے جانے پر ”صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم“کہہ کر جواب دینا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب : جب منہ مىں بدبو ہو تو اس وقت دُرُود شرىف ىا اللہ پاک کا ذِکر ىا اللہ پاک کا نام لىنا مناسب نہىں البتہ اگر کسى نے اللہ پاک کا نام لے لىا ىا دُرُودِ پاک پڑ ھ لىا تو وہ گناہ گار نہىں ہو گا مگر بچنا اچھا ہے ۔ (1)
٭…٭…٭…٭
مسجدیں صاف رکھئے
از : شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
مسجد میں دنیاوی باتیں کرنا منع ہے ۔ مسجد کی صفائی کا خاص خیال رکھئے ۔ مسجد کی دیوار ، فرش، چٹائی یا دری کے اوپر یا نیچے تھوکنے، ناک سنکنے اور دری یا چٹائی سے دھاگہ یا تنکا نوچنے سے مکمل پرہیز کیجئے ۔ ضَرورتاً رومال سے ناک پوچھنے میں حرج نہیں ۔ مسجد میں جوتے یا چپلیں لے جانا چاہیں تو گرد وغیرہ باہر ہی جھاڑ لیجیے ۔
________________________________
1 - فتاویٰ فیض الرسول، ۲ / ۵۰۶ شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور