نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اس کی سزا مقرر ہے ۔
ایک چکور جب ہماری گاڑی سے ٹکرایا تو...
اگر کوئی جانور غلطی سے بھی مارا جائے تو اس کا صدمہ ضرور ہوتا ہے جیسے ہم ایک بار پنجاب پاکستان کے دورے پر تھے، ہماری گاڑی کسی جنگل سے گزر رہی تھی کہ ایک چکور نامی پرندہ جو پاکستان کا قومی پرندہ ہے اور حلال بھی ہے ۔ (1) یہ زیادہ اڑان نہیں بھر سکتا تو یہ پھدکتا ہوا ہماری کار سے ٹکرا گیا ۔ بے چارے کی چونچ پھنس گئی، ہم نے اتر کر دیکھا تو وہ دم توڑ چکا تھا ۔ ظاہر ہے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا لیکن پھر بھی افسوس ہوا کہ یہ کیا ہوگیا؟ بہرحال روڈوں پر بلی کتے کچلے ہوئے پڑے ہوتے ہیں تو اس حوالے سے خوب احتیاط کرنی چاہیے ۔
شادی شُدہ اسلامی بہنیں بھی درسِ نظامی کر سکتی ہیں
سُوال : کىا شادى شُدہ اسلامى بہن درسِ نظامى کرسکتى ہے؟
جواب : شادى شُدہ اسلامى بہنوں کو بالکل درسِ نظامی کرنا چاہیے ۔ درسِ نظامی کرنے کے لیے شادى شدہ ہونا یا نہ ہونا شرط نہىں ہے ۔
عورتوں کا گرم ٹوپی پہننا کیسا؟
سُوال : سردىوں مىں عورتىں گرم ٹوپى پہنتى ہىں، ان کا گرم ٹوپى پہننا کیسا ہے ؟
جواب : اگر گرم ٹوپی پہننے سے مردو ں سے مشابہت ہو رہى ہو تو پہننے کى اجازت نہىں
________________________________
1 - حیاة الحیوان الکبریٰ، باب القاف، القبج، ۲ / ۳۲۵ دار الکتب العلمیة بیروت