Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
31 - 37
جواب : صبر کرنا چاہىے ۔ 
مدت گزرنے سے مہر میں اضافہ نہیں ہوگا
سُوال : اگر مہر اىک مدت کے بعد ادا کرے تو جو طے شدہ تھا وہى دے گا ىا اضافہ کرکے دے گا؟
جواب : مہر جو طے شدہ تھا وہى دینا  ہوگا ۔ مدت گزرنے کے سبب اس پر سود  نہیں بنتا ۔ 
اگر شوہر بے حِس ہوتو بیوی کیا کرے؟
سُوال :  بے حِس شوہر کے دل مىں بىوى کا احساس کىسے پىدا کىا جائے؟
جواب : اگر بىوى اس کو پىار دے تو  شوہر کی بے حسی ختم ہوسکتی ہے ۔ ا س لیے کہ بعض اوقات شوہر بے حس نہىں ہوتا بلکہ بىوى دو قدم آگے ہوتى ہے مثلاً جىسے ہی شوہر گھر مىں آئے گا تو بیوی پہلے بچوں کى شکاىت کرے گی، پھر پوچھے گی فلاں چیز لائے یا نہىں؟ اگر نہیں لایا تو اب کوسنے دے گی کہ روز ىاد دلاتى ہوں لیکن آپ  کو ىاد ہى نہىں رہتا ۔  اب جواب میں وہ بھی بھڑکے گا اور گھر میں کہرام مچ جائے گا ۔ اس جھگڑے کی بناپر فقط شوہر کو ہی بےحس نہیں کہہ سکتے ۔ بیوی نے بھی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ لہٰذا  بیوی  کو چاہیے کہ جب شوہر گھر آئے تو مسکرا کر اس کا استقبال کرے ، چائے پانى ىا جو بھى اس  کى ضرورت ہے پىش کرے ۔ اب اس کى حس اور بے حسى کا پتا چلے گا ؟اور اگر واقعی میں وہ بے حس ہی تھا تو بیوی کے اچھے رویے سے باحِس ہوجائے گا ۔