جواب : بعض لوگوں کی یہ بری عادت ہوتی ہے کہ قرضہ واپس نہیں لوٹاتے بہرحال اگر کوئی پیسے دىنے مىں ٹال مٹول کرے تو دیکھ لیا جائے کہ ایسا وہ کیوں کررہا ہے؟اگر غرىب ہے تو اس کو مہلت دىنى چاہىے اور اگر وہ غرىب نہىں ہے بلکہ پىسے کھا جانے کى نىت ہے ، اس لیے ٹہلا ر ہا ہے تو اب قرضہ دینے والا اپنا حق اس سے طلب کرتا رہے ۔ لڑنے جھگڑنے کى ترغىب دىنے سے تو ہم رہے ۔ اپنا حق جائز طرىقے سے وصول ہوجانے کى کوشش کرے مثلاً قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کىس کیا جاسکتا ہے ۔ جن لوگوں کی بڑى رقمیں پھنس جاتی ہیں تو وہ ایسا کرتے بھی ہیں ۔
پىسے نکلوانے کے لیے بدمعاشوں کا سہارا لینا کیسا ؟
بعض لوگ پھنسی رقم نکلوانے کے لیے بدمعاش قسم کے لوگوں سے رابطے کرتے ہىں کہ بھاگتےچور کى لنگوٹى ہی سہى ۔ ان سے عموماً اس قسم کا معاہدہ کیا جاتا ہے کہ رقم نکلوانے کی صورت میں آدھی تمہاری آدھی ہماری ۔ چنانچہ اب رقم نکلوانے کے لیے ان لوگوں کی طرف سے دھمکىاں دىنا ، بچے اٹھانا، گولىاں چلانا ىہ سب ہتھکنڈے آزمائے جاتے ہوں گے ۔ ظاہر ہے کہ ایسا طرىقہ اختیار کرنا ناجائز ہے ۔
اگر مسجد میں جوتی چوری ہوجائے تو؟
سُوال : اگر مسجد مىں جوتی چورى ہوجائے تو کىا کرنا چاہىے؟