موذی جانوروں کو قتل کرنا کیسا؟
سُوال : اگر کتا تکلیف دے تو اس کو مارنا کیسا؟
جواب : بہارِ شرىعت مىں ہے : کسى نے کٹکھنا کتا پال رکھا ہے ىعنى کاٹ کھانے والا جو راہ گىروں کو کاٹ کھاتا ہے تو بستى والے اىسے کتے کو قتل کرڈالىں، بلى اگر اىذا پہنچاتى ہے تو اسے تىز چھرى سے ذبح کر ڈالىں، اسے ایذا دے کر نہ مارىں ۔ (1) موذی جانوروں کو مارنے کے مختلف طریقے رائج ہیں جیسے لاٹھی مار کر قتل کر دیا، زہریلا کیپسول کھلا دیا مگر اس طرح وہ بہت تڑپ تڑپ کر مرتا ہے یہ مناسب نہیں اس کے بجائے اس کو ذبح کر دیا جائے ۔ بقرعید پر بڑے بڑے خطرناک جانورقابو کرلیے جاتے ہیں تو کتے کو بھی کسی ترکیب سےقابو کرکے ذبح کیا جاسکتا ہے ۔ اگر بے ہوش کرنے سے بھی قابو کرنا ممکن ہوتو شرعی راہ نمائی لینےکے بعد ایسا کرکے ذبح کردیا جائے مگر یہ یاد رہے کہ کتے کو کسی بھی طرح ذبح کرنے سے اس کا گوشت حلال نہیں ہوگا ۔ نیز جو حلال جانورہیں ان کو بے ہوش کرکے ذبح نہ کیا جائے کیونکہ اس طرح ذبح ہونے کے بعد وہ ہِل جُل نہیں کرسکےگا جس کی وجہ سے اس کا خون اچھی طرح نہیں نکل پائے گا ۔
اگر کوئی پىسے دینے میں ٹال مٹول کرے تو؟
سُوال : اگر پىسے دىنے مىں قرضدار ٹال مٹول کرے تو پىسے لىنے والے کو کىا کرنا چاہىے؟
________________________________
1 - بہارِ شریعت ، ۳ / ۶۵۵، حصہ : ۱۶ماخوذاً