بھونکتا ہے تو مزے لىتے ہىں تو بلاوجہ ان کتوں کو مارنا ظلم ہے ۔ یاد رکھیے !جانور کى بددُعا بھى مقبول ہے ۔ (1)اپنا یہ ذہن بنا لیجیے کہ نہ کتے کو مارنا ہے اور نہ ہی بلى اور چىونٹى کو ۔ اس لیے کہ چىونٹى کو بھى بلاوجہ مارنا ناجائز و گناہ ہے ۔ بچے اس بے چاری کو مارتے رہتے ہیں تو بچوں کو ایسا کرنے سے روکنا چاہیے ۔
سیکورٹی کے لیے کتا پالا تو کیا فرشتے آئیں گے؟
سُوال : اگر سىکورٹى کے لىے کتا پالا تو کىا تب بھى فرشتے نہىں آئىں گے؟
جواب : اگر کتا شوقىہ پالا ہے پھر تو گھر میں رحمت کے فرشتے نہىں آئىں گے ۔ اور اگر شرىعت نے کتے کو گھر مىں رکھنا جائز کردىا ہے مثلاً حفاظت کے لیے پالا تو اب وہ رحمت کے فرشتوں کے لىے رکاوٹ نہىں ہے ۔ (2) ایسے کتے کو کسی مجبوری کے سبب رات گھر میں بھی رکھ سکتے ہیں مثلاً اگر کتا باہر رکھتے ہىں تو کوئى اسے مار دے گا ىا قیمتی ہونے کے سبب چور اسے کسی ترکیب سے بے ہوش کرکے اٹھا کر لے جا سکتے ہیں ۔ ساؤتھ افرىقہ کے اسلامى بھائىوں نے بتایا تھا کہ ان کے یہاں چور COMMODE (کُرسی نما جائے استنجا) چرا کر لےجاتے ہىں ۔ Dog تو بہت مہنگے ہوتے ہیں ۔ اب رات باہر رکھنے کی صورت میں اسے چور ترکیب سے اٹھاکر لے جائیں اور بىچ دیں تو یہ ممکن ہے ۔
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح، ۳ / ۳۰۰
2 - فتاویٰ رضویہ، ۲۴ / ۵۹۸