Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
25 - 37
 پسینا ہے اور اس کا پسینا ناپاک ہے البتہ اگر بارش ہوئی یا کتا پانی سے گزرا اور اس کا بدن گیلا ہوگیا تو اب بدن سے چھونے کے سبب ناپاک نہیں ہو گا ۔  
کُتّوں کی لڑائی کروانا کیسا؟
سُوال : کتوں کی لڑائی کروانا کىسا ہے؟
جواب : کتے لڑانا ناجائز ہے(1)جولوگ کتے لڑاتے ہیں وہ اس سے توبہ کرىں ۔  
بلی پالنے اور اس کے لعاب کا شرعی حکم
سُوال : کیا بلی پالنا جائز ہے ؟نیزجس طرح کتے کا لعاب ناپاک ہے تو کىا اسی طرح  بلى کا لعاب بھى ناپاک ہے؟(نگرانِ شوریٰ کا سُوال) 
جواب : بلى پالنا جائز ہے  ۔  صحابیِ رسول حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے چھوٹی سی  بلی پالی ہوئی تھی جسے  وہ اپنے قمیص کی آستین میں اپنے ساتھ رکھتے تھے اسی لیے اُن کا نام ”ابو ہریرہ “یعنی بلی والے پڑ گیا  ۔ (2) ان کا اصل نام عَبْدُالرَّحْمٰن ہے اور ابوہریرہ ان کی کنیت ہے تو ان کے بلی پالنے سے بھی پتا چلا کہ بلی پالنا جائز ہے ۔ 
بلی کا جوٹھا پاک ہے
بلی ایک  گھرىلو جانور ہے ۔ ”اگر  اس نے پانى مىں منہ ڈالا تو پانى مکروہِ تنزىہی ہو گا   ىعنى اس پانى سے بچنا مناسب ہے ناپاک نہىں ہو گا ۔  بلی نے جس پانی میں مُنہ 



________________________________
1 -    مراٰۃ المناجیح، ۵ / ۶۵۹ ملخصاً ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور
2 -    اسدالغابة، حرف الھاء، ابو ھریرة، ۶ / ۳۳۷، رقم : ۶۳۱۹دار احیاء التراث العربی بیروت