Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
24 - 37
کُتّے کا پسینا پاک یا ناپاک ؟
سُوال : کُتے کا پسینہ پاک ہے یا ناپاک؟
جواب : بہارِ شرىعت جلد اوّل صفحہ نمبر 344پر مسئلہ نمبر 24ہے : جس کا جوٹھا ناپاک ہے اس کا پسىنا اور لعاب (ىعنى تھوک )بھى ناپاک ہے اور جس کا جوٹھا پاک اس کا پسىنا اور لعاب بھى پاک ہےاور جس کا جوٹھا مکروہ اس کا لعاب اور پسىنا بھى مکروہ ہے ۔ (1)چونکہ کتے کا تھوک ناپاک ہے  تو اس کا جوٹھا بھی ناپاک ہے لہٰذا اگر پتىلى یا کٹورے سے کتے نے پانی پی لیا تو وہ پانى ناپاک ہو جائے گا ۔ اسی طرح کتے کا پسینا بھی ناپاک ہے ۔  (2) 
کتے کے پسینے کی پہچان کیسے ہوگی ؟
سُوال : اگر کسی کے کپڑوں یا بدن سے کتے نے رگڑ کھائی اور اُس کا بدن یا کپڑے گیلے ہو گئے تو اب یہ کیسے طے ہو گا کہ یہ کتے کا پسینا ہے یا کتے کا بدن پانی کے سبب گیلا ہوا تھا؟  
جواب : یہ قرینے سے پتہ چلے گا کہ کتے کا بدن پسینے کے سبب گیلا ہوا یا پانی سے مثلاً گرمی کا موسم ہے اور کتا دوڑبھاگ کر آیا ہے  یا  کتا  مالک کے  ساتھ ساتھ چل یا دوڑ رہا ہے اور اس کا بدن گیلا ہو گیا تو بظاہر قرینے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ



________________________________
1 -    بہار شریعت، ۱ / ۳۴۴، حصہ : ۲
2 -    فتاویٰ ھندیة، کتاب الطهارة، الباب الثالث فی المیاہ، الفصل الثانی، ۱ / ۲۴ماخوذاً