Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
23 - 37
 ہوتیں  کیونکہ وہاں قانون پر سختی سے  عمل ہے لہٰذا  چور  چورى کرنے سے پہلے چار سو بىس بار سوچتا ہے کہ اگر میں ہاتھ لگ گیا تو مىرا کىا بنے گا ؟اور اگر واقعی میں چور پکڑا جائے تو وہ رشوت دیکر دوسرے دروازے سے نکل نہیں جاتا بلکہ سزا پاتا ہے تو چوریاں نہ ہونے کے باوجود بھی ان کے گھروں مىں کتے ہوتے ہىں ۔  جس طرح ہم بچوں سے کھیلتے ہیں تو وہ لوگ شام کو  کتوں  کو لے کر گھوم رہے ہوتے ہىں  ۔  چونکہ وہاں بوڑھے والدین کے لیے اولاد کے پاس ٹائم نہیں ہوتا لہٰذا والدین اپنا بڑھاپا کتوں اور پلوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارتے ہیں بہرحال ان ممالک میں  شوقىہ  کتا  پالا جاتا ہے اور شوقیہ کتا پالنا شرعاً جائز نہیں ہے  ۔  
کتا کپڑوں سے چھوجائے توکیا ناپاک ہوجائیں گے
سُوال : اگر کتے کا بدن  کسی کے  کپڑوں یا بدن سے لگ جائے تو  کیا کپڑے اور بدن ناپاک ہو جائیں گے؟ (نگرانِ شوریٰ کا سوال) 
جواب : اگر کسی شخص کے کپڑوں یا بدن سے کتے کا بدن  لگ گىا  تو اُس کے کپڑے اور بدن ناپاک نہیں ہوں گے اگرچہ کتے کا بدن گیلا ہی کیوں نہ لگا ہو ۔ (1)یوں ہی کتے کے چھو جانے کے سبب وضو یا غسل کرنا بھی ضروری نہیں  ۔ یاد رہے کہ کتے کا تھوک اور پیشاب ناپاک ہے  ۔   



________________________________
1 -    بہار شریعت، ۱ / ۳۹۵ ، حصہ : ۲ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی