Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
20 - 37
 اس کا پانی پینے کے  فوائد لکھے ہوئے  ہىں اس نے بھی مچھلى کی سِری  کو اُبال اُبال کر اس کا  پانى پىنا شروع کر دیا ، جس کا فائدہ یہ ہوا کہ اس کے چشمے کے جو  ڈھائى ىا ساڑھے تىن نمبر تھے وہ  کم ہوتے ہوتے بالکل ہی ختم ہو گئے اور اُس کی  آنکھىں مکمل طور پر درست  ہو گئىں ۔  مچھلى کی سِری کھانے سے  عقل بھى بڑھتى ہے ۔   
ہفتے میں کتنی بار مچھلی کھائی جائے؟
سُوال : ہفتے میں کتنی بار مچھلی کھانی چاہیے ؟(1)
جواب : اگر ہفتے مىں کم ازکم اىک دو بار مچھلی  کھائی جائے  تو اچھا ہےمگر بعض لوگ مچھلی  بالکل نہىں کھاتے حالانکہ اس کے  بہت فوائد ہىں ۔  بہت سے لوگ مچھلی تَل کر کھاتے  ہیں حالانکہ تَل کر کھانے میں فوائد تو کیا ملیں گے اُلٹا نقصان ہو سکتا ہے کہ جس تیل میں تلتے ہیں وہ  بڑا خطرناک ہوتا ہے اور  تلتے ہوئے اُس میں  فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر مچھلى کھانى ہو تو  سب سے بہترىن مچھلى وہ ہے جوکوئلوں پر بھونی جاتی ہے جسے آج کل  شاىد گرل فش کہا جاتا ہے، اگرچہ  اس پر بھی تھوڑا سا تیل لگانا پڑتا ہے کہ بغیر تىل کے یہ  بنتی ہی  نہىں ہے ۔  ہو سکتا ہے کہ تىل اور مصالحہ لگانا اس کے فوائد کو  کم کر دے  مگر یہ فائدہ مند ہوتی ہےچنانچہ مجھے کسی نے بتاىا تھا کہ جس کو کولىسٹرول ہو اگر وہ کوئلوں پر بھونی ہوئى مچھلى کھالے اور اَبھی وہ اس کے معدےمیں موجود ہو اور وہ اپنا کولیسٹرول چىک کروائے تو اس کا لىول کم آئے گا  ۔  مچھلی کے مزید فوائد جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ سے ”مچھلی کے عجائبات“ نامی مدنی رِسالہ حاصل کر کے اس کا مطالعہ کیجیے  ۔   
بکرے کی اوجھڑی اور مُرغی کے پنجے کھانا کیسا؟
سُوال : بکرے کی اوجھڑی اور مرغی کے پنجے کھانا کیسا ؟
جواب : اُوجھڑی چاہے بکرے کی ہو  یا بڑے جانور کی اُسے کھانا مکروہِ  تحرىمى ، ناجائز اور  گناہ ہے ۔ (2)مرغى کے پنجے جو غرىبوں کے لیے پائے ہىں  ىہ کھانا جائز ہے مگر



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے  ۔   (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 
2 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۰ /  ۲۳۸