رکھ کر کوئى بات کرنا قَسم نہىں فتاوىٰ رضوىہ جلد 13صفحہ 574 پر ہے : جھوٹى بات پر قرآنِ مجىد کى قسم اُٹھانا سخت عظیم گناہ ِکبىرہ ہےاور سچى بات پر قرآنِ عظىم کى قسم کھانے مىں حرج نہىں اور ضرورت ہو تو اُٹھا بھى سکتا ہے مگر ىہ قسم کو بہت سخت کرتا ہے ۔ بلا ضرورتِ خاصہ نہ چاہىے ۔
غوثِ پاک عربی تھے یا عجمی؟
سُوال : حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ عربی تھے یا عجمی؟(ہند سے سُوال)
جواب : حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ عجمی تھے ۔ (1)یاد رہے! جو عربى نہ ہو وہ عجمى کہلاتا ہے جىسا کہ ہم لوگ عجمى ہىں ۔
مچھلی کی سِری کھانا کیسا؟
سُوال : مچھلى کی سِری کھانا کیسا ہے؟
جواب : مچھلى کى سِر ی کھانا حلال ہے اور ىہ آنکھوں کے لىے مفىد ہے ۔ اس حوالے سے اىک مدنى بہار بھی ہے چنانچہ جامعۃُ المدینہ کے ایک طالبِ علم کو نظر کی کمزوری کی وجہ سے ڈھائى ىا ساڑھے تىن نمبر کا چشمہ لگا ہوا تھا ، انہوں نے مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ”مچھلی کے عجائبات“(2)پڑھا جس میں مچھلى کی سِری کو اُبال کر
________________________________
1 - بهجة الاسرار، ذكر فصول من كلامه مرسّع...الخ ، ص ۵۸ماخوذاً دار الکتب العلمیة بیروت
2 - معلومات سے بھرپوریہ رسالہ امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ہی تحریرکردہ ہے ۔ مکتبۃ المدینہ سے اسے حاصل فرما کر مطالعہ کیجئے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)