مشورہ ہے کہ پہلی فرصت میں اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے حاصل کر کے پڑھ لیجئے ۔
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا کونسا ترجمہ بہتر ہے؟
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کے مکتبۃ المدینہ کے علاوہ بھی دیگر اردو ترجمے ملتے ہیں مگر جو ترجمہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوا ہے اس کا جواب نہیں ۔ میرا غالب گمان ہے کہ یہ مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا بہترین ترجمہ ہے اور تمام تراجم پر فائق ہے ۔ اس کے مترجم مفتی تَقَدُّس علی خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہیں جو ناصرف خاندانِ اعلیٰ حضرت سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے شاگرد بھی ہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ان کی زیارت کرنے کی سعادت بھی ملی ہے ۔ پھر مکتبۃُ المدینہ کے شائع ہونے والے ترجمے میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے مدنی علمائے کرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے اس کتاب میں مذکور احادیثِ مبارکہ کی تخاریج کا کام بھی کیا ہے یعنی مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب میں جو احادیث مبارکہ ذکر کی گئی ہیں ان کو اصل کتب سے ڈھونڈ کر ان کے حوالہ جات کو شامل کیا ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ کسی اور نے بھی اس انداز سے کام کرکے مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا ترجمہ شائع کیا ہو یہ صرف دعوتِ اسلامی ہی کا کارنامہ ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ