Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
10 - 37
 آجاتی ہے اور یہ چاکلیٹی کلر کی طرف مائل ہوجاتا ہے یوں ہی کھویا بھی سفید ہوتا ہے مگر اس کا کلر بھی کچھ نہ کچھ ماند پڑ جاتا ہے، دودھ کی طرح سفید کرنے کے لیے اس میں کلر شامل کرتے ہیں ۔ ان چیزوں سے بچنے کی کوشش بھی کی جائے تو دیگر معاملات میں اُلجھ جائیں گے کیونکہ صرف ایک کلر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں مثلاً خالص دودھ ہی کو لیجیے تو اس کا ملنا بھی دشوار ہوگیا ہے اب تو حالات ایسے ہیں کہ عوام ڈبوں میں بھی دودھ خریدے تو اصل دودھ کے بجائے Tea Whitener  ملتا ہے ۔  دودھ نہیں ہوتا اگرچہ اس کی کمپنی قانون سے بچنے کے لیے ڈبے پر Tea Whitener لکھ دیتی ہیں مگر عوام اسے دودھ سمجھ کر ہی خرید رہے ہوتے ہیں ۔  جبھی کہا جاتا ہے : اگر جینے کی خواہش ہے تو کچھ پہچان پیدا کر ۔  
دعوتِ اسلامی کی پہلی درسی کتاب کون سی ہے؟
سُوال : دعوتِ اسلامی میں جو سب سے پہلا درس ہوا ، وہ مدنی درس حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی کی کتاب مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب سے ہوا تھا اس کی کیا حکمت ہے؟ (حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مزارِ پر انوار سے ایک زائر کا سوال)
جواب : اللہ پاک حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مزار پر  خوب خوب انوار و تجلیات کی بارش فرمائے ۔  حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی