مَت گھیریں، فُٹ پاتھ نہ توڑیں، تو یہ عوام کی بھلائی کے لىے ہی ہوتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ فُٹ پاتھ پر صَدر ىا وزىر اعظم تو چہل قدمی کرنے نہیں آتے ، عوام ہی گزرتی ہے ۔ اب اگر فُٹ پاتھ کو توڑ ىں گے یا گڑھا کھودىں گے تو گِرنے سے چوٹ صَدر یا وزىر اعظم کو نہیں بلکہ مجھے اور آپ کو ہی لگے گى ۔ ىہ سب راستے مىرے اور آپ کے لىے ہوتے ہىں ۔ ان راستوں میں اِس طرح کے اقدامات کرنے سے خود آپ کو بھى تکلىف پہنچ سکتی ہے مثلاً جو گڑھا کھودا، بعد میں اس میں پانى جمع ہوگىا تو مچھر پىدا ہوں گے جو طرح طرح کی بىماریوں کا سبب بنیں گے ۔ یوں ہی اگر چلتے ہوئے آپ کی گھڑی وغیرہ کوئى چىز پانی میں گر گئى تو آپ کا نقصان ہوسکتا ہے ۔
قبر پر جھنڈے لگانے کے بجائے پودے لگائیے
سُوال : ميلاد شریف کے موقع پر اپنے مَرحومین کی قبروں پر میلاد کے جھنڈے یا جھنڈیاں لگانا کیسا؟
جواب : میرا مشورہ یہ ہے کہ ایسی بات کو رَواج نہ دیں تو اچھا ہے کیونکہ قبرستان میں کتے بلیاں بھی گھومتے ہیں، ممکن ہے کہ جھنڈے یا جھنڈیاں بچے ہی اُکھاڑ کر لے جائیں یا پھر بارش اور دھوپ پڑنے سے بوسیدہ ہو کر اُڑ جائیں اور یوں ان کی بے اَدَبی ہو لہٰذا قبر پر میلاد کے جھنڈے لگانے کے بجائے پودے لگائے جائیں کیونکہ یہ جب تک تروتازہ رہیں گے تو ذِکر کریں گے جس سے مَیِّت کا دِل بہلتا