وَسَلَّم نے بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کی : اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِىْ یَمَنِنَا یعنی اے اللہ! ہمارے لىے ہمارے ىَمن مىں بَرکت عطا فرما ۔ (1)سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِس کو ہمارا یَمن فرمایا ہے ۔ نیز یَمن شریف کو یہ شَرف بھی حاصِل ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ہود عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مَزار شرىف بھى وہاں ہے ۔ (2) آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا سالانہ عُرس مُبارَک دھوم دھام سے مَنایا جاتا ہے ۔ جَشنِ وِلادتِ مصطفے ٰ کى بھى یَمن شریف میں خوب دھوم مچتى ہے ۔ ہم نے تو صِرف ىہاں(وطن عزیز پاکستان وغیرہ) کے جَشنِ میلاد کے مَناظِر دىکھے ہىں لیکن عرب دُنىا مىں بھى جَشنِ وِلادت مَنانے کا زبردست اِہتمام ہوتا ہے ۔
کُنڈے کی بجلی کے نُقصانات
سُوال : کُنڈے کی بجلی کے کیا نُقصانات ہیں؟ (3)
جواب : اگر کسی نے کنڈے کی بجلى لى ہے تو وہ گناہ گار ہو گا ۔ اس پر ضَروری ہے کہ بجلی فَراہم کرنے والے اِدارے کو پوری رَقم کی Payment(یعنی اَدائیگی) کرے ۔ کُنڈا وىسے بھى نہیں لگانا چاہیے کہ دُنىوی اِعتبار سے بھی اِس کا ىہ نُقصان ہے کہ
________________________________
1 - بخاری، کتاب الاستسقاء، باب ما قیل فی الزلزال و الآیات، ۱ / ۳۵۴، حدیث : ۱۰۳۶ دار الکتب العلمیة بیروت
2 - تفسیرخازن، پ۸، الاعراف، تحت الآیة : ۷۲ ، ۲ / ۱۱۲ماخوذاً دار الکتب العربیة الکبری مصر
3 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)