اللہ پاک صبر والوں کے ساتھ ہے
قرآنِ کرىم میں صبر کرنے والوں کے لیے بشارت بھى ہے ۔ چنانچہ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا : (اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳))(پ ۲، البقرة : ۱۵۳)ترجمهٔ كنز الايمان: ”بیشک اللّٰہ صابروں کے ساتھ ہے ۔ “آج اگر کسى کے ساتھ علاقے کے تھانے کاSHO چل رہا ہو تو اس کے پاؤں زمىن پر نہیں پڑىں گے کہ آج تھانے کا اىس اىچ او مىرے ساتھ ہے ۔ تو جس کا اللہ پاک حامى و مددگار ہو تو اس کى شان کىا ہو گى؟اس لىے ہم کو صبر ہى کرنا چاہىے ۔
کفر کی تائید بھی کفر ہے
سُوال : اگر کسی نے تعزیت کرتے وقت کفریہ جملہ بک دیا تو اب اس کی تائید کرنا کیسا؟ (1)
جواب : کفریہ جملے کی تائید بھی کفر ہے ۔ اگر غمی کے موقع پر بندہ خود کفریہ جملہ نہىں بولتا تو بسااوقات تعزیت کرنے والے بُلوا دیتے ہىں مثلاً کوئی تعزیت کرتے ہوئے کہے گا : اللہ تعالىٰ کو پتا نہىں اس کى کىا ضَرورت پىش آگئى تھی جو جوانی میں ہی اسے اُٹھا لىا؟اب سننے والا بھی ایسے جملے کہے گا؟واقعی کوئی ضَرورت پىش آگئى ہو گی ىا فقط ہاں !ہاں ! کہہ کر ہی تائید کر دے گا تو ایسے جملے بولنا یا ان کی تائید کرنا دونوں ہی باتیں کفر ہیں کىونکہ اللہ تعالىٰ کو کسى کى حاجت و ضَرورت
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)