Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
4 - 45
جنَّت میں سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پڑوسی
حضرتِ سَیِّدُنا طلحہ بِن عُبَیْدُاللہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ (1)مىں سے ہونے کے ساتھ ساتھ ىہ فضىلت بھى حاصِل ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   جنَّت مىں مَدَنى حبىبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے پڑوسى ہوں گے  ۔ چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا عَلِىُّ الْمُرْتَضٰىکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہىں کہ مىں نے اپنے کانوں سے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ىہ اِرشاد فرماتے سُنا کہ طلحہ اور زُبىر جنَّت مىں مىرے پڑوسى ہوں گے  ۔ (2)اِس بشارت میں دوسرے صحابی حضرتِ سیِّدُنا زُبىر بن عَوّامرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ىہ بھى عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ مىں سے ہىں ۔ (3)  
یَمن کو ”یَمن شریف“کہنے کی وجہ
سُوال : یَمن کو ”یَمن شریف“کہنے کی کیا  وجہ ہے ؟(4)
جواب : میں یَمن کو”ىَمن شرىف“اِس لیے بولتا ہوں کہ مىرے مَدَنى آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِس کے لىے دُعا فرمائى ہے  ۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ 



________________________________
1 -    ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب ابی الاعور سعید بن زید...الخ، ۵ / ۴۲۰، حدیث :  ۳۷۷۸  دار الفکر بیروت
2 -    ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب طلحة بن عبید اللہ، ۵ / ۴۱۳، حدیث : ۳۷۶۲ 
3 -    ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب ابی الاعور سعید بن زید...الخ، ۵ / ۴۲۰، حدیث :  ۳۷۷۸  
4 -   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)