قافلے کا مىرى طرف سے سُوال ہے لہٰذا اسى ماہِ مىلاد مىں تىن دِن کے مَدَنى قافلوں مىں سفر کیجئے ۔ ان کے والد، بھائیوں اور دِیگر خاندان والوں کو بھى چاہىے کہ اپنے مَرحومین کے اِىصالِ ثواب کے لىے اس تىن دِن کے مَدَنى قافلے مىں سفر کرىں ۔ آپ کو بھى ثواب ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان چاروں کا بھى بىڑا پار ہوگا ۔
اِیصالِ ثواب کے لیے مسجد کی تعمیر
اِن چاروں کے عزىزوں میں سے کوئی اکیلا یا سب مل کر اِن چاروں کے اِىصالِ ثواب کى نىت سے اىک مسجد بھى بنا دىں ۔ جن کو اللہ پاک نے دىا ہے تو وہ مَرحومین سے اپنی محبت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پیسہ بھی نکالیں اور مسجد بھی بنائىں ۔ چونکہ مىلاد کى رات ان بے چاروں کا اِنتقال ہوا ہے لہٰذا مسجد کا نام
”فىضانِ مىلاد“رکھ لىں ۔ اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ىہ ثوابِ جارىہ آپ لوگوں کے لىے بھى ہوگا اور ان کے اىصالِ ثواب کى نىت ہوگى تو ان چاروں کا بھى بىڑا پار ہوگا ۔ اِس سے دعوتِ اسلامى کى بھى نىک نامى ہوگى کہ عام لوگ ناچ گانوں مىں مَرتے ہىں، فلمیں ڈرامے دیکھتے ہوئے مَرتے ہىں ، خدا جانے کہاں کہاں مَرتے ہىں اور پھر ان کے لیے اِىصالِ ثواب بھی کچھ نہىں ہوتا جبکہ دعوتِ اسلامى والے چار فوت ہوئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامى والوں نے اللہ کى رَحمت سے اىسے اىسے اِىصالِ ثوا ب کى ترکىبىں کىں ۔