قبول کرکے اپنے کَرم کے شاىانِ شان اَجر عطا فرما ۔ ٭ىہ سارا ثواب جنابِ رسالت مآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو عطا فرما ۔ بوسىلۂ رَحْمَةٌ لِّلْعَالَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم محمد على، عمىر، حافظ محمد ذِىشان اور عبدالوہاب سمىت سارى اُمَّت کو عناىت فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِىِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مَرحومین کے لَواحقین سے تعزیت
مىں ان چاروں مَرحومىن کے سوگواران سے تعزىت کرتا ہوں ۔ واقعى آپ پر غم کے پہاڑ ٹوٹے ہیں لىکن جتنا صَدمہ زىادہ اتنا صبر دُشوار ہوتا ہے اور جتنا صبر دُشوار ہوگا، عمل دُشوار ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ىہ قىامت کے دِن مىزانِ عمل (یعنی ترازو) مىں اتنا ہی وزن دار ہو گا، اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ثواب زىادہ ملے گا ۔ اللہ کرے کہ سب لَواحقین کو صبر نصىب ہو جائے ۔ ظاہر ہے کہ ماں باپ کے لىے تو جوان موت ہے ۔ ان بے چاروں کى جو کىفىات ہوں گى خود سمجھتے ہوں گے ۔ بس آپ ہمت رکھیے اور یہ سوچ کر صبر کىجیے کہ اللہ پاک کى جو مرضى ہوئی وہ ہوا ۔
اِیصالِ ثواب کے لیے مَدَنی قافلے میں سفر
اِن مَرحومین کے علاقے کے اسلامى بھائىوں سے خُصُوصاً اور مدىنۃُالاولىا ملتان شریف کے اسلامى بھائىوں سے عموماً یہ مَدَنی اِلتجا ہے کہ ىہ چاروں بے چارے جوانى مىں چلے گئے ، اب ان کے اِىصالِ ثواب کے لىے صِرف تىن دِن کے مَدَنى