Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
37 - 45
	 اِنَّا لِلہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ۔ یہ حادثہ علاقہ انصارى چوک مدىنۃ الاولىا(ملتان شریف)مىں ہوا ۔  
وفات پانے والے چار اسلامی بھائیوں کے نام اور عمر کی تفصیل کچھ یوں ہے : محمد على عطارى (عمر 18 سال)، عمىر عطارى بن محمد جاوىد(عمر 19 سال)، حافظ محمد ذىشان عطارى بن خادم حسىن (عمر 18 سال)، عبدالوہاب عطارى بن  محمد رمضان (عمر 15 سال) ۔   
مَرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب و دُعائے مَغفرت
ان کے عزىز و اقربا سوگوار ہىں، ظاہر ہے بے چاروں پر  قىامت ٹوٹ پڑى ہو گى بلکہ  پورے علاقے مىں کہرام مچ گىا ہو گا ۔  بتاىا گیا ہے کہ چاروں جنازے اکٹھے اُٹھے اور لوگوں کا اتنا اِزدحام تھا کہ نمازِ جنازہ کا تارىخى اِجتماع ہوا ۔  ہم سب دُعاگو ہیں : یااللہ!تجھے پىارے حبىب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا واسطہ! مَرحوم محمد على، عمىر، حافِظ ذِىشان اور عبدُالوہاب کو غرىقِ رَحمت فرما ۔ ٭ اے اللہ! ان کے چھوٹے بڑے گناہ مُعاف کر دے  ۔ ٭پَروردگار!انہىں بے حساب مغفرت سے مُشَرَّف فرما کر جن کا جَشنِ مىلاد مَنانے آئے تھے اسى مىلاد والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جنَّتُ الفردوس مىں پڑوس عطا فرما ۔ ٭ اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!ان کے جو بھى سوگوار ہىں سب کو صبرِِ جمىل اور صبرِِ جمىل پر  اجرِ عظىم مَرحمت فرما ۔  ٭ ىااللہ!مىرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اَعمال ہىں اپنے فضل وکَرم سے انہىں